رنگ روڈ پر پانچ بڑے انٹرچینجز کی سجاوٹ کا کام شروع

رنگ روڈ پر پانچ بڑے انٹرچینجز کی سجاوٹ کا کام شروع

  



لاہور(سٹی رپورٹر) رنگ روڈ پر واقع پانچ بڑے انٹر چینجز کی خوبصورتی اور سجاوٹ کیلئے پی ایچ اے لاہور نے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرچینجز پر کلین اینڈ گرین مہم کے تحت خوبصورتی کیلئے فلاورز بیڈز بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے اور رنگ روڈ پر واقع انٹرچینجز پر تعمیراتی کام بروقت مکمل کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے مزید کہا کہ پھولوں اور پودوں سے سجے انٹر چینج باغوں کے شہر کے حسن میں مزید اضافہ کریں گے۔انٹر چینجز پر پولوں، پودوں کے علاوہ گرین بیلٹس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے باغوں کے شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

سجاوٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1