ہیپا ٹائٹس سی پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں،یاسمین راشد
لاہور (جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے وزارت صحت کے اہم اجلاس میں شرکت کی،جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا، صوبائی وزیرپاپولیشن اینڈویلفیئرپنجاب کرنل(ر) ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیرزراعت بلوچستان، صوبائی وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس خیبرپختونخواہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، خاندانی منصوبہ بندی اورمختلف ورٹیکل پروگرامزبارے تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے اورخاندانی منصوبہ بندی کیلئے ٹھوس اورمؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ورٹیکل پروگرامزکے ذریعے صوبہ میں ہزاروں مریضوں کومفت علاج معالجہ اورادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ کروناوائرس کے حوالہ سے ایئرپورٹس پرمسافروں کی سکریننگ کے عمل میں مکمل معاونت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) عثمان یونس کرونا وائرس پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کاخودجائزہ لے رہے ہیں۔
یاسمین راشد