پیپلز پارٹی کسی بھی محکمے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی،نفیسہ شاہ

  پیپلز پارٹی کسی بھی محکمے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی،نفیسہ شاہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اگر اپوزیشن کے تقسیم ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں تواس کی ذمے داری قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر عائد ہوتی ہے اپوزیشن کو متحد رکھنے کا کام اپوزیشن لیڈر کا ہے مگر وہ ملک سے باہر ہیں۔وہ پیپلز پارٹی کے رہنما اشرف خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو کی 30ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں،اس موقع پر سینئر مشیر چیئرمین پیپلز پارٹی بشیر ریاض‘ چودھری سجاد نذیر‘ عبدالقادر شاہین‘ چودھری منور انجم‘ فائزہ ملک‘ شائستہ‘ شبنم کلاشنکوف گلف کے سیکرٹری اطلاعات زوالفقار مغل اور خالد بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ بختاور بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں کی ہم تو بطور اپوزیشن اپنا رول ادا کررہے ہیں،ہمارے ہوتے ہوئے کوئی بھی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں ہو سکتا،ہم حکومت کو نجکاری سے روکیں گے اور ملازمین کا تحفظ کریں گے۔

نفیسہ شاہ

مزید : میٹروپولیٹن 1