شہبازشریف نے پنجاب کو ترقی کا مظہر بنا دیا،ذیشان رفیق
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب جیسے بڑے صوبے کو چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔شہبازشریف نے دس سالوں میں پنجاب کو حقیقی معنوں میں ترقی کامظہر بنادیا تھا۔نالائق حکومت نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن صوبے کو دیوالیہ کردیا ہے۔شہبازشریف نے گیارہ ماہ کی قلیل ترین مدت میں لاہور میٹرو مکمل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔عمران خان چھ سالوں میں پشاور بی آر ٹی مکمل نہیں کر سکے۔اورنج لائن ٹرین کو سفید ہاتھی کہنے والے اس کے افتتاح کررہے ہیں۔شہبازشریف کے مقابلے کا ایک بھی شخص پوری تحریک انصاف میں موجود نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کی نالائق، نااہل اور کرپٹ حکومت نے پورے ملک میں طوفان برپا کر دیا ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف نے ریکارڈ وقت میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی، بارہ ہزار کلو میٹر موٹر وے اور سڑکیں، میٹرو اور اورنج ٹرین بنائیں جو پوری دنیا کے سامنے ہے۔
ذیشان