غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد تازہ ہوا کا جھونکا ہے

غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد تازہ ہوا کا جھونکا ہے

  



لاہور(سٹی رپورٹر) انصاف بزنس فورم لاہور کے جنرل سیکرٹری متین الرحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں آمداورکرکٹ کی رونقیں پرامن مملکت ہونے کی دلیل ہے، پاکستانی قوم نے ہمیشہ غیر ملکی مہمانوں کا والہانہ استقبال اور محبتوں کے در وا کرکے استقبال کیا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا ہے، ملک کے طول وعرض سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی نکل کر آئیں گے جو دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کریں گے، پاکستان درست سمت پر آگے بڑھ رہا ہے قومی ترقی و خوشحالی کی منزل قریب ہے، پاکستان دنیا میں مہذب، ترقی یافتہ، مثالی امن وسلامتی کے گہوارے کے طور پر اپنا لوہا منوائے گا۔

متین الرحمن

مزید : میٹروپولیٹن 1