ہل کفر قادیانیوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں،اشرفآصف جلالی

ہل کفر قادیانیوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں،اشرفآصف جلالی

  

ا

لاہور (نمائندہ خصوصی))تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے زیر اہتمام رائے ونڈ روڈ بھائی کوٹ میں مرکزِ حضرت ملن دین میں تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس، صدارت حضرت صوفی محمد امین مجددی نے کی جبکہ حضرت پیر سید مشتاق شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے۔تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہئ ختم نبوت کی چاشنی محسوس کرنے کے لیے قوم کو اپنا رخ روضہ رسول ؐ کی طرف رکھنا چاہیے۔ حضرت محمد مصطفی ؐ اپنے روضہ پاک میں زندہ و تابندہ ہیں۔قیامت تک کے کسی امتی کا کوئی عمل ایسا نہیں جو رسول اکرم ؐ کے زیر نظر نہ ہو۔ عقیدہئ ختم نبوت کے سبب ہر صدی کے مسلمان بارگاہِ رسول ؐ سے قطعی طور پر وابستہ اور پیوستہ ہیں۔ عقیدہئ ختم نبوت کے خلاف پورا عالم کفر قادیانیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔کانفرنس میں صاحبزادہ محمد حامد مصطفی جلالی،قاری اظہر حسین ترازی، مولانا محمد شاہد عمران جلالی، حافظ محمد کلیم اللہ سمیت کثیر تعداد میں آئمہ و خطباء نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -