ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے شعبدہ باز حکومت کا پول کھول دیا،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے شعبدہ باز حکومت کا پول کھول کر رکھ دیا ہے حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہو چکے ہیں کرپشن بڑھنے کی عالمی رپورٹ تبدیلی سرکار کے منہ پر ایک طمانچہ ہے حکومت پر صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ حکومتی اتحادی اور حکومتی ممبران اسمبلی بھی تنقید کر رہے ہیں بلین ٹری منصوبے میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے لمبا مال کمایا ہے نااہل حکومت نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے سیاسی تبدیلی کا آغاز پنجاب سے ہو گا ان ہاؤس تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نالائق، نااہل اور کرپٹ حکومت نے پورے ملک میں طوفان برپا کر دیا ہے حکومت مہنگائی کے تسلسل کوروکنے میں مکمل ناکام ہے، قیمتوں میں مسلسل ا ضافے کی وجہ سے عوام کو زندہ درگو ر کررہے ہیں،ریڑھی لگانے والا اور فیکٹری کا مالک دونوں ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔
اشرف بھٹی