تحریک انصافشمالی لاہور کے دفتر میں قرآن خوانی

تحریک انصافشمالی لاہور کے دفتر میں قرآن خوانی

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف شمالی لاہور کا آفس لارنس روڈ پر قائم کردیا گیا ہے۔جلد پارٹی کی اعلیٰ قیادت دفتر کا باضابطہ افتتاح کرے گی۔پارٹی دفتر کے دروازے عوام اور کارکنوں کے لئے کھلے ہیں۔ پارٹی آفس کے آغاز کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے ملکی ترقی، خوشحالی اور پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابی کی دعاء کی۔ اس موقع پرغلام محی الدین دیوان، مہرواجد عظیم، طاہر رشید، احمد علی بٹ، فاروق خان، عرفان حسن، اکبر خان،عفیف صدیقی، میاں امجد اقبال، ملک مبشر لال، ڈاکٹر وسیم، صادق جرال سمیت دیگر کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

قرآن خوانی

مزید : میٹروپولیٹن 1