تعلیمی وفود کے مطالعاتی دورے
لاہور (جنرل رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گنج مغلپورہ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒاور Oakگرائمر سکول‘کیمپسI‘نواب چوک‘باگڑیاں کے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شادمان کالونی‘الدرس سکول گرلز کیمپس‘ اقبال روڈ‘دی محمڈن پبلک گرلز ہائی سکول‘ نعیم پارک‘ شاہدرہ اورگورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ جادہ شاہدرہ ٹاؤن کا وزٹ کیا۔
مطالعاتی دورہ