کلرکہار فیزنٹ شوٹ پروگرام کے انتظامات جلد مکمل کرنیکا فیصلہ

کلرکہار فیزنٹ شوٹ پروگرام کے انتظامات جلد مکمل کرنیکا فیصلہ

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنر ل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب سید طاہررضاہمدانی نے تمام متعلقہ افسران کوکلرکہار فیزنٹ شو ٹ پروگرام 2020ء کے سلسلہ میں انتظامات جلدمکمل کرنے اور تمام وائلڈ لائف پارکس کا وزٹ کرکے سر پلس فیزنٹس کی فہرستیں حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کلرکہار میں فیز نٹ شو ٹ پروگرام 2020 ء کے انتظامات کے حوالے سے بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈکوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود، ا ور ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عبدالشکورمنج کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شو ٹ پروگرام سے حاصل ہونیوالی تمام رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شو ٹ پروگرام کابنیادی مقصدقانونی شکار کوفروغ دینا اورغیر قانونی شکارکی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔اجلاس میں کلر کہا ر میں فیزنٹ شوٹ پروگرام2020 ء کے سلسلہ میں مینجمنٹ کمیٹی، آپریشنل کمیٹی اور برڈز شفٹنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج محمد انور مان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف مینجمنٹ مدثر حسن آپریشنل کمیٹی اور برڈزشفٹنگ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف ساہیوال ریجن جام ذوالفقار کو مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود کو شوٹنگ کے مقام پر شکاریوں کو معلومات،سہولیات کی فراہمی اور عوام کی آگاہی کیلئے دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ شکاری حضرات 3 فروری 2020ء تک پے آرڈر/ڈرافٹ جمع کروادیں تاکہ انہیں ان کی باری کے حوالے سے 4فروری2020ء تک آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیز نٹ شو ٹ پروگرام 2020ء کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور شرائط کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔

فیصلہ

مزید : میٹروپولیٹن 1