رائیونڈ،محلہ برہان پورہ گندگی کا گڑھ،بیماریاں پھیلنے لگیں

رائیونڈ،محلہ برہان پورہ گندگی کا گڑھ،بیماریاں پھیلنے لگیں

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) محلہ برہان پورہ کوڑا کرکٹ اور گندگی کا ڈھیر بن گیا،سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گلیاں غلیظ پانی سے بھر گئیں،نمازیوں طلباو طالبات اور لوگوں کا آنا جانا محال ہوگیا،اہلیان محلہ سراپا احتجاج بن گئے،انہوں نے کہا کہ عملہ صفائی کئی کئی ہفتے محلے کا چکر نہیں لگاتا،معصوم بچے محلے کے خالی پلاٹوں میں پڑے کوڑے کے پہاڑوں پر کھیلتے رہنے سے طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو یا تحریک انصاف کا دوراقتدار،ان کا محلہ صفائی اور سیوریج کے مسائل کا گڑھ رہا ہے۔اس سلسلے میں کوآرڈی نیٹر یوسی 273افتخارالحسن راجہ نے کہا کہ محلہ برہان پورہ کے مسائل ہمارے دور کے پیدا کردہ نہیں،یہ کوتاہی سابقہ دور کی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ بنیاد پر محلہ میں صفائی کروارہے ہیں لیکن مقامی لوگ کوڑا کرکٹ گھروں کے باہر ڈسٹ بن میں پھینکنے کی بجائے خالی پلاٹوں میں پھینک دیتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سکر مشین منگواکرآئندہ 24گھنٹوں میں مسئلہ حل کردیا جائے گا۔

بیماریاں

مزید : میٹروپولیٹن 1