طیارہ حادثہ، حسن روحانی کی استعفے کی دھمکی پر ایران نے ذمہ داری قبول کی

طیارہ حادثہ، حسن روحانی کی استعفے کی دھمکی پر ایران نے ذمہ داری قبول کی

  



تہران(آئی این پی) امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کا طیارہ گرنے پر ایرانی صدر نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد حقیقت سامنے لائی گئی۔امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یوکرینی طیارہ مار گرانے کی حقیقیت ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے مستعفی ہونے کی دھمکی کے بعد سامنے لائی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کویوکرینی طیارہ گرنے کے چند منٹ بعد ہی حقیقت کا پتاچل گیا تھا کہ ان کے راکٹ حملوں سے یوکرینی طیارہ تباہ ہوا تاہم یہ بات تین روزتک ایرانی صدر روحانی سے چھپائی گئی اور صدرحسن روحانی کو11 جنوری کو حقیقت بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق یوکرائن کا طیارہ گرنے پر حقیقت تسلیم نہ کیے جانے پر ایرانی صدر نے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی، حقیقت کا پتا چلنے پرایرانی صدر حسن روحانی نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذمہ داری قبول کی جائے ورنہ استعفی دے دوں گا۔واضح رہے ایران اور امریکا کی کشیدگی کے بعد ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دو راکٹ یوکرینی مسافر طیارے کو بھی لگے جس سے وہ گر کر تباہ ہوگا، حادثے میں طیارے پر سوار مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر