بغداد میں احتجاج، 2افراد ہلاک، الناصر یہ میں مظاہرین کے خیمے نذر آتش

بغداد میں احتجاج، 2افراد ہلاک، الناصر یہ میں مظاہرین کے خیمے نذر آتش

  



بغداد(آئی این پی)عراقی دارالحکومت بغداد میں التحریر میدان کے قریب الوثبہ چوک میں حفاظتی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز بغداد میں التحریر میدان کے قریب الوثبہ چوک میں حفاظتی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب،عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں نامعلوم مسلح افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کی اور ان کے خیمے نذر آتش کردیے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ناصریہ میں مظاہرین پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں بھی چلائیں جبکہ مسلح گروپوں نے مظاہرین کے خیموں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ ناصریہ میں واقع حبوبی چوک میں نامعلوم افراد نے دکانیں بھی نذر آتش کر ڈالیں۔

مزید : عالمی منظر