سرائے نورنگ،ٹرانسفارمر چور 3 رکنی گروہ گرفتار،سامان برآمد

سرائے نورنگ،ٹرانسفارمر چور 3 رکنی گروہ گرفتار،سامان برآمد

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ پولیس نے ٹرانسفارمرزچوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے چوری شدہ کو ائلز و دیگر ساما ن بر آمد کر لیا اس سلسلے میں تھا نہ عصمت اللہ شہید نورنگ کے ایس ایچ اونورنگ امیرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نما ئندو ں کوبتایاکہ تقریباً ایک ماہ قبل سمیع محمودولدسمیع اللہ خان سکنہ نارمظفرخان نے اپنی مد عیت میں رپورٹ درج کی کہ نامعلوم چوروں نے اُن کے گاؤں کے ٹرانسفامرسے قیمتی اشیاء چوری کر لی ہے جس پرنورنگ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ملزمان عمرخان عرف گل اندان،شائزاللہ اورعمرگل سکنہ گلان کلہ کوگرفتارکرکے اُن کے قبضے سے چوری شدہ کو ائلز و دیگر ساما ن بر آمد کر لیاایس ایچ اونورنگ امیرخان نے مزیدبتایاکہ مذکورہ تین رُکنی گروہ آٹھ ٹرانسفارمرزکی چوری میں ملوث ہے اُنہوں نے کہاکہ اس دھندے میں ملوث ملزمان کا تعاقب جاری ہے بہت جلدوہ انجام تک پہنچ جائیں گے اُنہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ جرائم پیشہ عناصراورمنشیات فروشوں کی نشاندہی کرکے نورنگ پولیس کواطلاع دیں تاکہ علاقہ جرائم پیشہ عناصرسے پاک ہوجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر