سرائے نورنگ،انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

سرائے نورنگ،انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

  



سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)ضلع لکی مروت میں 29جنوری بروزبدھ سے پانچ روزہ انسدادپولیومہم کاآغازہوگاجس کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی پانچ روزہ مہم میں ضلع لکی مروت کے 45یونین کونسلوں میں 191390 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کے لئے 763 موبائل ٹیمیں, 51 فکسڈ ٹیم 33 ٹرانزٹ ٹیمیں 11رومنگ ٹیمیں حصہ لیں گی پولیوکے متعلقہ حکام نے والدین پرزوردیاکہ وہ اپنے بچوں کودائمی اپاہج پن سمیت دیگرخطرناک امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیوکے قطرے پلوانے میں غفلت اورلاپرواہی سے کام نہ لیں اوراپنے پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوکے قطرے پلاناقومی فریضہ سمجھیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر