مہمند، چارسدہ پولیس کو مہمند ڈیم جانے سے روک دیا گیا

    مہمند، چارسدہ پولیس کو مہمند ڈیم جانے سے روک دیا گیا

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، چارسدہ پولیس کو مہمند ڈیم جانے سے روک دیئے گئے۔ مقامی لوگوں کا احتجاج۔ ڈیم کو جانے والی سڑک بلا۔ مقامی انتظامیہ کی مذاکرات سے روڈ کھول دیا گیا۔ ہم کسی بھی صورت میں چارسدہ پولیس کو اجازت نہیں دینگے۔ قومی مشران کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صبح 9 بجے کے قریب چارسدہ تنگی پولیس کو مہمند ڈیم جانے سے روک دیا گیا۔ ملاگوری اُتمان خیل قوم کے مشران حاجی رحیم شاہ، زردا علی، اختیار گل، عزیز اور سلیم کی قیادت میں مہمند ڈیم کو جانے والی سڑک تقریباً 2 گھنٹوں تک بلاک رکھا گیا۔ اس موقع پر مقامی ڈی ایس پی دلاور و انتظامیہ نے فوری ایکشن لیکر قوم سے مذاکرات کئے۔ اور چارسدہ پولیس کو واپس جانے پر مجبور کئے گئے۔ قومی مشران نے دھمکی دی کہ یہ ہمارے حدود ہیں اور ہم کسی کا مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔ اور اگر کسی نے زبردستی کی تو ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر