سوات،آٹا بحران،فضل حکیم خان کاضلعی انتظامیہ اورمحکمہ فوڈ کے کامیاب منصوبہ بندی پر خراج تحسین

  سوات،آٹا بحران،فضل حکیم خان کاضلعی انتظامیہ اورمحکمہ فوڈ کے کامیاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات میں آٹا بحران پر کافی حدتک قابو پانے پر ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایف سی سوات جواد علی کے کامیاب منصوبہ بندی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں ایک بہترین ٹیم دستیاب ہے اور حکومتی کارکردگی اور پالیسی پر اچھے طریقے سے منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی محکموں کے افسران واہلکاران عوام دوست کام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ ضرور پورا کرے گی جبکہ مہنگائی پر بھی جلد قابو پایا جا ئے گااور وہ دن دور نہیں کہ اس ملک کا ہر بندہ خوشحال اور پر سکون زندگی گزارے گاانہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5میں ہر یونین کونسل کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں تمام جائز مسائل عوام کی مشاورت سے حل کریں گے انہوں نے کہا کہ سال 2020 ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کے ساتھ ساتھ غربت،بے روزگاری اور مہنگائی سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اور عوام بھی موجودہ حکومت سے مطمئن ہے۔