مہمند،اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کلاسوں سے بائیکاٹ

    مہمند،اساتذہ کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کلاسوں سے بائیکاٹ

  



مہمند (نمائندہ پاکستان)مہمند، گورنر ماڈل سکول مہمند کے ساتذہ کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کلاسوں سے بائیکاٹ۔ سالانہ امتحانات قریب آرہے ہیں، طلباء کو پریشانی کا سامنا۔ پارلیمنٹرینز، ڈی سی مہمند خاموش۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سے گورنر ماڈل سکول مہمند نے پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم آدائیگی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔ جس کی وجہ سے 2 ہزار تک طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کیونکہ امتحانات سر پر آرہے ہیں۔ تو دوسری طرف اساتذہ نے کلاسوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ اس پر ضلع مہمند کے پارلیمنٹرینز اور ڈی سی مہمند خاموش ہے۔ اور مہمند کے 2 ہزار طلباء کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہے۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر طلباء کا مستقبل کو تباہی سے بچائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر