مہمند،غلنئی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

مہمند،غلنئی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند،غلنئی جرگہ ہال میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد۔ضم شدہ اضلاع کا 30 فیصد فنڈ مقامی حکومتوں کے ذریعے خرچ کیا جائیگا۔ اپر مہمند میں 24 جبکہ لوئر مہمند میں 34 اور بائیزئی سب ڈویژن میں 7 ویلیج کونسلز قائم ہونگے۔ سیمینار میں ملکان کا احتجاج اور واک آؤٹ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے غلنئی جرگہ ہال میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری بلدیات معتصم باللہ، سفیر بلدیات محمد ظاہر شاہ، ڈیس سی مہمند افتخار عالم، ایم این اے ساجد خان مہمند، ایم پی اے نثار خان مہمند، سابقہ سنیٹر حاجی عبدالرحمن فقیر و دیگر نے کہا کہ ضلع مہمند میں ٹوٹل 65 ویلیج کونسلز ہونگے۔ ہر ویلیج کونسل میں چھ ممبران ہونگے۔ جو کہ الیکشن کے ذریعے منتخب ہونگے۔ جبکہ تین تحصیلوں کے چیئر مین کا انتخاب بھی براہ راست ہونگے۔ تقریب سے حاجی عبدالرحمن فقیر نے کہا کہ بائیزئی سب ڈویژن،تحصیل صافی کے ساتھ مزید نا انصافی بند ہو نا چاہئے کیونکہ ان سے کوئی بھی نمائندہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ انضمام کے دوران قبائل کے ساتھ کئے گئے وعدے جلد پورے کئے جائے۔ اور یہاں کے عوام کی مایوسی کو ختم کیا جائے۔ کیونکہ بائیزئی کا ووٹ 53 ہزار جبکہ انہیں ویلیج کونسل 7 دیئے گئے ہیں۔ سیمینار کے دوران مقامی مشران نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا کہ یہ قبائل کے ساتھ مذاق ہے۔ اور ہم اسے برداشت نہیں کرینگے۔