عوامی مفاد میں 2 فسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

عوامی مفاد میں 2 فسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 2 فسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ سید مسعود شاہ (پی ایم ایس، بی ایس -18) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈپٹی سیکریٹری محکمہ بین الصوبائی رابطہ اور محکمہ اطلاعات کے گریڈ 18 کے آفیسر نورالہادی کو نظامت اطلاعات سے تبدیل کرکے ان کو ڈیپوٹیشن بنیادوں پر بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ تعینات کیا گیا اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

مزید : پشاورصفحہ آخر