ترقی پانے والے اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی پروگرام کا انعقاد
پشاور(کرائمز رپورٹر) آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران سی سی پی او محمد علی گنڈا پور اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ترقی کے بیجز لگائے، سی سی پی او نے شرکاء سے خطاب کے دوران واضح کیا کہ آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کے ترقی کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جا رہے ہیں جس سے اہلکاروں کو ان کا جائز حق مل سکے گا، انہوں نے ترقی پانے والوں اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے معاشرے سے جرائم کے خاتمہ سمیت مختلف سماجی برائیوں کے خاتمہ میں بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ترقی کے منتظر 171پولیس اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی تھی جن میں 75 ہیڈ کانسٹیبلز، 59 اے ایس آئی اور 37 سب انسپکٹر شامل تھے