ڈیرہ،آر پی او امتیاز شاہ کا پولیس پوسٹ کھتی کا دورہ

  ڈیرہ،آر پی او امتیاز شاہ کا پولیس پوسٹ کھتی کا دورہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسرسید محمد امتیاز شاہ نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع پولیس پوسٹ کھتی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔گزشتہ شب نامعلوم دہشتگرد وں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس پوسٹ کھتی پرراکٹ لانچرز،ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ آتشیں سے حملہ کیا جسکوپولیس پوسٹ کھتی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ کو نا صرف پسپا کیا بلکہ دہشتگردوں کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار الرٹ ہونے کی وجہ سے ہر قسم کے جانی نقصان سے مکمل محفوظ رہے جبکہ حملہ کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا لیکن پولیس اہلکاورں کی فوری جوابی کاروائی کے نتیجہ میں دہشت گردوں کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کو انکی بہادری اوربہترین حکمت عملی کے ساتھ دہشتگردوں کامقابلہ کرنے پر شاباش دی اور ر موقع پر نقد انعام سے نوازتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی اس بہادری اور جوانمردی کے باعث اس علاقہ سے شر پسندوں اور دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن ہو ا ہے اور مزید مٹھی بھر دیگر شرپسندوں کو بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور مستقبل میں بھی ان کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی نصیب نہیں ہوگی اور انشاء اللہ ہمیشہ پولیس فورس جوانمردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور اس ملک و شہر کا امن خراب کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں بھر پور انداز میں جاری رکھے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر