ڈرگ انسپکٹر منظور احمد کا باڑہ کی میڈیسن سٹوروں کا معائنہ

    ڈرگ انسپکٹر منظور احمد کا باڑہ کی میڈیسن سٹوروں کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 باڑہ(نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم کے احکامات پر ڈرگ انسپیکٹر منظور احمد کا دورہ باڑہ میڈیسن سٹوروں میں غیر معیاری، نشہ اور ادویات اور انڈین میڈیسن چیک کی گئی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیلدار ریاض الحق، ایڈیشنل ایس ایچ او باڑہ عقل غمین اور محرر باڑہ تحصیل احمد گل بھی ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے میڈیسن سٹوروں میں نشہ اور ادویات اور انجیکشن، انڈین ادویات، غیرمعیاری ادویات اور ایکسپائر ادویات سمیت لائسنس بھی چیک کیں گئے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے صحت کے ساتھ کھیلے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی کسی کو غیر معیاری ادویات، نشہ اور ادویات اور انجیکشن اور دیگر غیرقانونی ادویات کی اجازت نہیں دینگے۔ اس موقع پر انہوں تمام میڈیسن سٹوروں پر نارکاٹیکس ادویات ڈاکٹر پریسکرپشن کے بغیر نہ دینے اور ہر میڈیسن کے پروپرورنٹی چیک کرنے اور جلد از جلد لائسنس اور رجسٹریشن کرانے کے احکامات بھی جاری کیں۔ انہوں نے مزید تمام میڈیسن سٹوروں میں صفائی کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا گیا۔