ڈیرہ،دھوکہ دہی کے الزام میں 8 ملزمان گرفتار

          ڈیرہ،دھوکہ دہی کے الزام میں 8 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) چارسدہ کی رہائشی افغان خاتون کا علاقہ کیچ میں لیڈی ڈاکٹر سمیت9ملزمان کیخلاف دھوکہ دہی سے پیسوں کے عوض نکاح پر نکاح اور8ماہ کا حمل ضائع کرانے کا الزام، پولیس نے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی میں چارسدہ کی رہائشی 24سالہ (ن بی بی) نامی افغان خاتون نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ علاقہ کیچ میں ملزمان عطاء اللہ سکنہ چارسدہ، نور ولی، ظاہرشاہ پسران گل شاہ، لیڈی ڈاکٹر سکنہ پہاڑ پور سمیت9ملزمان نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے 26جنوری 2020سے مختلف جگہوں پر میرا نکاح پر نکاح کراکے مجھے فروخت کر کے کثیر رقم حاصل کی ہے۔ ملزمان نے میرا8ماہ کا حمل بھی ضائع کرایا ہے، اب ملزمان مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے8ملزمان کو گرفتار کرہے۔