پختون فنکاران سوسائٹی ضلع بنوں کی کابینہ تشکیل،فرید اللہ صدر منتخب

    پختون فنکاران سوسائٹی ضلع بنوں کی کابینہ تشکیل،فرید اللہ صدر منتخب

  



بنوں (بیورورپورٹ)پختون فنکاران سوسائٹی ضلع بنوں کی کابینہ تشکیل ہوگئی,فرید اللہ خان وزیرصدر جبکہ نصیب خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر سال 2020کیلئے کابینہ تشکیل دے دی فرید اللہ وزیر صدر,سینئر نائب صدر جمال الدین,نائب صدر دل محمد خان,نصیب خان جنرل سیکرٹری, شیر محمد اصل میر خان فنانس سیکرٹری,عمر نوازپریس سیکرٹری,نثار خان جوائنٹ سیکرٹری اوراحمد نواز خان آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے نومنتخب ضلعی صدر فرید اللہ خان وزیر نے خیبر پختونخوا کی حکومت کو ہرممکن تعاؤن کا اعلان کردیا اُنہوں نے کہاکہ فنکار وں کی مثبت سرگرمیوں سے صوبے کوکو ترقی ملے گی اور صوبہ ترقی کی راہ پر چلے گا ہم نے پہلے معاشرے کی ترقی کیلئے سوچا ہے اور آئندہ بھی مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے,

مزید : پشاورصفحہ آخر