نوشہرہ میں بچی کیساتھ زیادتی کیخلاف خواجہ سراؤں کا احتجاجی مظاہرہ

  نوشہرہ میں بچی کیساتھ زیادتی کیخلاف خواجہ سراؤں کا احتجاجی مظاہرہ

  



بنوں (بیورورپورٹ)بنوں کے خواجہ سراء نے نو شہرہ میں ہونے والی بچی کے ساتھ زیادتی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سا منے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پریس کلب کے سامنے روڈ کوہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکر دیا احتجاجی مظاہرے سے عمر خان عرف نرگس، عمر باز عرف سونی،شیلپا، شہزادی اورنیہا نے کہا کہ وہ بچی صرف ایک باپ اور ماں کی بیٹی نہیں تھی بلکہ وہ پوری قوم کی بیٹی تھی افسوس کا مقام ہے کہ اب تک حکومت نے کو ئی گرفتاری نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی کو سزا دی ہے اس سے صاف ظاہرہورہا ہے کہ ملک میں انصاف کے نام کی کو ئی چیزباقی نہیں ہے اُنہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ملک میں کا فی بچوں کے ساتھ زیادتی ہو ئی ہے مگر اب تک کسی بھی متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملا ہے حکومت بچی کے قاتلوں کوسرعام پھانسی کی سزاد دیں کیونکہ ہماری بھی ماں اور بہنیں ہیں آخر کب تک یہ ظلم کا سلسلہ جاری رہے گا اُنہو ں نے کہا کہ کب تک ہم خاموش بیٹھے رہیں گے جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملے گا اس وقت تک ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی اُنہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگر متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملا تو ہم مجبوراً خودسازی کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر