ڈیرہ شہر میں گیس بندش کیخلاف خواتین کا احتجاج

ڈیرہ شہر میں گیس بندش کیخلاف خواتین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں گیس کی دو ماہ سے بندش کیخلاف، خواتین کا چوگلہ پر احتجاج اور دھرنا، تاجروں کی بھی احتجاج میں شرکت،عوامی نمائندوں کیخلاف نعرے بازی، چاروں بازاروں کا راستہ بند کرکے احتجاجی دھرنا، اسسٹنٹ کمشنر کے مظاہرین سے مذاکرات، اے سی ڈیرہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں گزشتہ دو ماہ سے سوئی گیس کی بندش کیخلاف شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا۔ شہر کے وسط میں چوگلیہ کے مقام پر سینکڑوں خواتین اور مردوں نے سابق ضلع ممبر حنیف پیپا ایڈوکیٹ، حاجی فضل الرحمن اور شریف چوہان کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے حکومت اور منتخب نمائندوں کی بے حسی پر ان کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں کے احتجاج میں تاجروں نے بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت کی۔ اس دوران مظاہرین نے چاروں بازاروں کا مرکزی راستہ بند کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی پر احتجاج اور دھرنا ختم کردیا۔