تباہ شدہ مکانات کو جلد سروے میں شامل کرنے کا مطالبہ

تباہ شدہ مکانات کو جلد سروے میں شامل کرنے کا مطالبہ

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان) تباہ شدہ مکانات کے سروے سے راہ گئے گھروں کو جلد سروے میں شامل کیا جائے حکومت ہماری قوم کی مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں سڑکیں، سکول، ٹیوب ویل، واٹر چینل اور بجلی کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور قوم سپاہ میں غیر حکومتی ادارے کام کرنا چاہتے ہیں وہ بھی قوم سپاہ کی بجائے دوسرے علاقوں میں بھیجے جاتے ہیں ہماری قوم کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سپاہ خدمت خلق کمیٹی کے ممبران نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قبیلہ سپاہ میں سروے سے راہ گئے تمام گھروں کو سروے میں شامل کیا جائے۔اور قبیلہ سپاہ کے علاقے ڈورا، اضغرتالاب، کنڈے کلے، مورچوخوڑ، گنداوں، سسویکی، اپرلکڑو بابا، غیبی نیکہ، ممانڑے وعیرہ کیلئے علیحدہ سروے ٹیم مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے دیگر مسائل سڑکیں، ٹیوب ویل، پانی، بجلی اور سکول تباہ ہو چکے ہیں لیکن حکومت ہمیں نظرانداز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تمام جائز مطالبات کا حکومت سے مطالبہ کرتے اور ہمارے مطالبات پورے نہ ہونے پر مذاحمت کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر