کوہاٹ،سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

  کوہاٹ،سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

  



کوہاٹ(بیورورپورٹ)گنڈیالی میں زرعی زمین پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرکے خلاف گنڈیالی کی عوام احتجاجا سڑکوں پر آگئے اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر بنجر زمین پر بنانے کا مطالبہ کردیااس موقع پر علاقہ مشران اختر جمیل،عبدالجلیل،محمدجنان ودیگر نے بتایا کہ تاج برطانیہ کے دور میں یہ زمین ہمیں الاٹ کی گئی تھی ہم نے یہ زمین قبضہ نہیں کی بلکہ یہ زمین اباواجداد سے ہماری ملکیت ہے انھوں نے کہا کہ ایک طرف صوبائی حکومت زرعی ایمرجنسی،سرسبز پاکستان اورزرعی رقبہ پر آبادی پرپابندی کے نعرے لگا رہی ہے تو دوسری جانب گنڈیالی میں زرعی زمین پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے وفد کی شکل میں وزیراعلی محمود خان سے ملاقات کی جس پر تفتیشی کمیٹی کی رپورٹ پر اس زرعی رقبہ پر تعمیر کے خلاف اور گمبٹ میں متبادل بنجر زمینی رقبہ پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کے باقاعدہ آرڈر وزیراعلی محمود خان جاری کئے مگر یہاں تو وزیراعلی محمود خان کے احکامات کو بھی جوتے کی نوک پر رکھ دیا اور زرعی رقبہ پر تعمیر شروع کر دی گنڈیالی کے مشران نے ارباب اختیار وزیراعلی محمود خان اور چیف سیکرٹری سمیت وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اس سپورٹس کمپلیکس کو فی الفور متبادل بنجر زمین پر تعمیر کیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ مزیدبڑھایا جائے گا جس کی ساری ذمہ داری ملوث افراد پر ہوگی

مزید : پشاورصفحہ آخر