تھانہ، مہنگائی کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

  تھانہ، مہنگائی کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

  



تھانہ (نمائندہ پاکستان) انجمن تاجران تھانہ بازار کے زیر اہتمام مہنگائی اور بد امنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے فوری خاتمے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کل بروز پیر تھانہ میں انجمن تاجران تھانہ کے کال پر تھانہ چوک میں ایک احتجاجی مظارہ ہوا جس سے انجمن تاجران تھانہ بازار کے صدر فضل قادر خان، سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی نوشیروان، ٹرانسپورٹ صدر ادریس باچا بنوری۔ عوامی نشنل پارٹی کے رہنماء اظہار اللہ، نور اللہ تھانوی۔ سلیمانی ہیر ڈریسر کے مرکزی جنرل سیکرٹری گوہر علی گوہر اور دیگر مقریرین نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا کہ انصاف کے دعوے دیداروں اور تمام بنیادی سہوالیات فراہم کرنے کے دعویدارون نے غریب عوام سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دوران اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ غریب اور شریف شہری کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ عام آدمی رشوت،چوری اورراہزنی پر مجبور ہوچکا ہے۔ مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف کتبے اُٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے حکومت سے فوری طور مہنگائی کنٹرول کرنے اور روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر انہوں نے سرکوں پر نکل آنے اور ہر قسم ٹریفک بند کرانے کی دھمکی دیدی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر