پشاور مظاہرے میں پیسکو ہنگو کا بھر پور شرکت کا اعلان

  پشاور مظاہرے میں پیسکو ہنگو کا بھر پور شرکت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)پیسکو ھائیڈرو لیبر یونین کے زیر اہتمام بروز منگل 28جنوری کو حیات آباد پشاورمیں احتجاجی مظاہرے میں پیسکو ہنگو کا بھرپور شرکت کااعلان۔ جس میں خیبر،نوشہرہ اور کوھاٹ کے دو ڈویژن سمیت ھنگو ڈویژن کے تمام سب ڈویژن کے ملازمین شرکت کرینگے۔اس حوالے سے ہنگو پیسکو واپڈا ہائیڈورو لیبر یونین کے ڈویژنل چیرمین جاوید حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیاکہ انہوں نے کہاکہ پیسکو خیبر سرکل میں 28 جنوری حیات آباد میں احتجاجی جلسے کا مقصد پیسکو میں سٹاف کی کمی, پیسکو ملازمین کے عدم تحفظ, خیبر سرکل میں سیاسی مداخلت, خیبر سرکل کے ملازمین کے سات مھینوں کی ٹی اے بل کی بقایا جات کی عدم ادائیگی, ڈائریکٹر فنانس کی مزدور دشمنی, اور ڈائریکٹر فنانس کی طرف سے مزدوروں کے جائز حقوق میں غیر معمولی تاخیر, نائٹ ریڈ میں افسران کی عدم شرکت اور بغیر پولیس کی رات کو کنڈے ھٹانے کا کام صرف لائین مین اور لائن سپرنٹنڈنٹ سے لینے کے خلاف ھوگا۔انہوں نے مذید کہاکہ نیز پیسکو میں ملازمین سے 12اور 14گھنٹے کام لیا جا رہا ہے جس طرح 1886میں مزدورو کے کام کے اوقات کا تعین نھیں تھا باالکل پیسکو میں ملازمین کے اوقات کار کا وقت معلوم نھیں ھے حالانکہ حکومت پاکستان نے آٹھ گھنٹے کام کرنے کے وقت کا تعین کیا ھے لیکن پیسکو اور خصوصی خیبر سرکل کے ملازمین سے جانوروں جیسا کام لیا جا رہا ہے جوکہ حکومت پاکستان کے قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھے ا نہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی برس سے خیبر سرکل میں 2600 ملازمین کی کمی ھے۔اور صرف 1700 ملازمین کام کر رہے ہیں ھیں جبکہ کل اسامیوں کی تعداد 4300ھے لیکن سٹاف کی کمی کے باوجود ان 6 مھینوں کی ایگرگیٹ ٹیکنیکل اینڈ کمرشل لاسسز میں 3 فیصد بھتری آئی ھے۔خیبر سرکل کے پیسکو ملازمین کم وسائل زیادہ مسائل ہونے کے باوجود بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے پیسکو خیبر سرکل کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔