معصوم بچی کے قاتلوں کو سرعا پھانسی پر لٹکا دیا جائے،گل زمین

  معصوم بچی کے قاتلوں کو سرعا پھانسی پر لٹکا دیا جائے،گل زمین

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرنوشہرہ کاکاصاحب میں معصوم بچی کے ساتھ ہونی والی زیادتی کے ملزمان کوفوری طورپر سرعام پھانی پرلٹکایاجائے اورمتاثرہ خاندان کوانصاف فراہم کیاجائے۔ان خیالات کااظہارگل زمین خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کوعوام انصاف کے نام پرووٹ دیاتھامگروہ اقتدارمیں اکراپنے تمام وعدے بھول گئے انہوں نے کہاکہ ہم پرزوراپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپرنوشہرہ کے متاثرہ خاندان کوانصاف فراہم کرکے بچی کے قاتلوں کوسرعام پھانسی پرلٹکایاجائے ورنہ ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ جب تک متاثرہ خاندان کوانصاف نہیں ملااس وقت تک ہم اپنااحتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہم پورے پختونخواکے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ بچی کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوجائے کیونکہ اگرہم نے ان کے ساتھ نہ دیاتومستقبل میں ہمارے ساتھ بھی ایسے واقعات رونماہوسکتے ہے انہونے کہاکہ موجودہ حکومت بچی کوانصاف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ہم سپریم کورٹ ک چیف جسٹس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ازخودنوٹس لیکر سپیشل کورٹ مقررجائے تاکہ بچی کے خاندان کوانصاف فوری مل جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر