سٹی ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ سکولز سے سال 2019 ء میں 2087 افراد فارغ

    سٹی ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ سکولز سے سال 2019 ء میں 2087 افراد ...

  



پشاور(کرا ئمز رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے کینٹ اور حیات آباد ڈرائیونگ سکولز سے سال 2019ء میں فارغ ہونے والے افراد کی اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے تحت 2087 افراد نے ٹریفک قوانین کے مطابق ڈرائیونگ سیکھ کر سرٹیفیکیٹس حاصل کئے جس میں 594 خواتین اور 1493 مرد شامل ہیں۔ ڈرائیونگ سکولز کی پرنسپل ڈی ایس پی انیلہ ناز نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر انتظام کام کرنیوالے ڈرائیونگ سکولز سے فارغ ہونے والے افراد کی اعداد شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکولز میں داخل ہونے والے افراد ڈرائیونگ سکھانے سمیت انہیں ڈرائیونگ کرتے وقت گاڑی کی سیٹ بیلٹ باندھنے‘ لائن ڈسپلن‘ دوسری گاڑیوں کا خیال رکھنے‘ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال سمیت دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی دی جاتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر