وزراء میں اختلاف حکومت کے خاتمے کی ابتداء ہے، اقبال حیدری

  وزراء میں اختلاف حکومت کے خاتمے کی ابتداء ہے، اقبال حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے رہنماء مولانامحمداقبال شاہ حیدری نے کہا کہ صوبائی وزراء میں اختلاف حکومت کے خاتمے کی ابتداء ہے صوبائی حکومت میں شدید اختلافات سے ثابت ہوتا ہے کہ اراکین اسمبلی کا عمران خان پر کوئی اعتماد نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مدینے کی ریاست کے نام پر قوم کو دھوکہ دینے والے تبدیلی سرکار نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ ملک معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے بدامنی بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے مہنگائی اور معاشی بحرانی کیفیت نے قرضوں پر قرضے 10 ہزار ارب ڈالر تک پہنچا دیئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کو کوئی ادراک نہیں اقتدار کے نشے میں دھت حکمران کو اپنی شا خرچیوں اور عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے ناقص طرز حکمرانی کی وجہ سے روزگار پیدا کرنے کی بجائے بے روزگاری میں خطرناک اضافہ لمحہ فکریہ ہے پی ٹی آئی کا مزید مسلط رہنا ملکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے جمعیت علمائاسلام نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی سرحدات کا تحفظ کیا ہے ملک میں اصل مدینے کی ریاست قائم کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں پرامن جدوجہد جارہیگی۔اور کہا حکومت کی اندرونی اور بیرونی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہے۔