قبائلی اضلاع میں معدنیات کا دفاع کرنا ہے،نعمان آفریدی

قبائلی اضلاع میں معدنیات کا دفاع کرنا ہے،نعمان آفریدی

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ٹرائبل ڈسٹرکٹس مائننگ یونین کا قیام۔ قبائلی اضلاع میں معدنیات کا دفاع کرنا ہے۔ مرکزی صدر لقمان آفریدی، جنرل سیکرٹری عبداللہ مہمند۔ تفصیلات کے مطابق ٹرائبل ڈسٹرکٹس مائننگ کیلئے کابینہ نے قبائلی ضلع مہمند سبحان خوڑ کا دورہ کیا۔ دورے میں مائننگ ہولڈرز سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ مرکزی صدر لقمان آفریدی، جنرل سیکرٹری عبداللہ مہمند نے کہا کہ قبائلی اضلاع ہر قسم معدنیات سے مالا مال ہے لیکن ان ماننگ ہولڈرز کو جدید سہولیات سے محروم رکھے گئے ہیں۔ ہماری یونین کا ہے کہ ان مائننگ ہولڈرز کو سہولیات فراہم کریں اور ان کے مطالبات کو اعلیٰ حکام تک پہنچا ئے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر جلد ایک کابینہ تشکیل دینگے۔ اور مرکزی کابینہ ان کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بد امنی میں قبائلی اضلاع کے معدنیات سے وابسطہ لوگوں کا کاروبار متاثر ہو چکا ہے۔ حکومت قبائلی اضلاع میں متاثر ہونے والے مائننگ ہولڈرز کو قرضے فراہم کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر