صوبہ ہزارہ کی آوازکو منتخب نمائندوں تک پہنچا کر حق اداکردیا،گوہر زمان خان

  صوبہ ہزارہ کی آوازکو منتخب نمائندوں تک پہنچا کر حق اداکردیا،گوہر زمان خان

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کراچی کی ہزارے وال قوم نے صوبہ ہزارہ کی آوازکو منتخب نمائندوں تک پہنچا کر حق اداکردیا،ہزارہ کے منتخب ممبران قومی،صوبا ئی اسمبلی اورسنیٹرزصوبہ ہزارہ کے لئے حکومت کو مجبورکریں،قائدتحریک صوبہ باباسردارحیدرزمان مرحوم کی جلائی گئی شمع کو بجھنے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردارگوہرزمان خان نے حویلیاں پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی ہزارہ کنونشن میں ہزاروں کی تعدادمیں شریک ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ ختم نہیں ہوئی اورہزارے قوم اپنے حق کے لئے خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ کراچی ہزارہ کنونشن میں ہزارہ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے ایک پلیٹ فارم پر جمع کو کر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اورکراچی کی ہزارے وال قوم نے بڑی تعدادمیں شریک ہو کر کنونش کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا ہے چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردارگوہرزمان خان نے کہا کہ 2009سے شروع ہونے والی تحریک صوبہ ہزارہ جس میں سات شہداء کا خون شامل ہے اس تحریک کو کوئی بھی ہزارے وال ختم نہیں ہونے دے گا اورہر حاکم کے سامنے صوبہ ہزارہ کے قیام کی آواز بلند کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے کراچی کی عوام کے جذبات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اورکسی بھی ہزارے وال لیڈرکے لئے صوبہ ہزارہ کی تحریک سے فرارممکن نہیں،سردارگوہرزمان نے کہا کہ جس تحریک کو قائدتحریک باباحیدرزمان نے پوری دنیاتک پھیلایا اس کے ساتھ کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اورجو بھی رہنما ہزارہ کے حقوق کی بات کرے گا تو اس کے ساتھ ہر میدان میں کھڑے ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اورعوامی مسائل پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے حالیہ دنوں میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح نے عام آدمی کو شدید متاثر کیا ہے،گیس بجلی اورپیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ حکومت کی ناکام معاشی ناکامی ہے سردارگوہرزمان نے کہا کہ حکومت آٹے کے بحران اورقیمتوں میں آضافے کو کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف دے اوراگر یہی حالات رہے اورنے اپنا غیرسنجیدہ رویہ نہ بدلا تو عوامی ردِ عمل سے ملک میں انتشارپیداہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر