خواتین کو احساس پروگرام کے تحت قرضے دیے جا ئینگے،عبدالکریم خان

    خواتین کو احساس پروگرام کے تحت قرضے دیے جا ئینگے،عبدالکریم خان

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاؤن خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں عورت کو معاشی طور پرخود کفیل بنانے کیلئے احساس پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ دینے کا سلسلہ شروع کیا جا ئیگا۔ اس پروگرام کے آغاز کا مقصد بے روز گاری اور غربت میں کمی کے ساتھ خواتین کو کا روبار کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس آئی ڈی بی ریڈی میڈ گا رمنٹس سنٹر طور ڈھیر صوابی میں تربیت یا فتہ خواتین میں مفت سلائی مشین تقسیم کر نے کے موقع پر کیا اس موقع پر ایس آئی ڈی بی کے ڈی ایم ڈی فرید قادر اور پراجیکٹ مینجر شہر یار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں عورت کا کردار نا گزیر ہے۔ اس لیے آج کے دور میں عورت کی اہمیت اور کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔موجودہ دور میں خواتین گھر چلانے کے ساتھ ساتھ کا روبار بھی کررہی ہیں جوقابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں کا روبار کے فروغ، صنعت کی ترقی اور ہنر مند خواتین کو آگے لا نے میں سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کا ایک اہم کردار ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر