پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی،شاہ فیصل آفریدی

پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی،شاہ فیصل آفریدی

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان)وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کے ممکنہ دورہ باڑہ کے موقع پر ہزاروں لوگوں کو لیکر بھر پور احتجاج کرینگے, پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہے اور 70 سالہ دور میں اتنا ناکام حکومت نہیں دیکھا, یہ باتیں جماعت اسلامی ضلع خیبر کے نائب امیر شاہ فیصل آفریدی نے اپنے دیگر ممبران کے ہمراہ باڑہ پریس کلب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کے ضلع خیبر کے دورے فوٹو سیشنز تک محدود ہیں ہمیں نمائشی دورے قبول نہیں جبکہ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ شاہ فیصل آفریدی نے مطالبات پیش کرتیہو?ے کہا کہ وزیر اعلٰی علاقے میں مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کو عملی بنائے جبکہ مسائل کے حل کے بغیر انکے دورے قطعی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے وزیر اعلٰی سے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش ختم کی جائے, سروئے میں شفافیت لاکر تمام تر سروئے شناختی کارڈ پر کی جائے, تعلیمی اداروں کی بحالی, بٹہ تل سڑک کی رنگ روڈ تک تعمیر, ڈوگرہ ہسپتال کی اپگریڈیشن, تاجروں کے کاروبار کی بحالی, باڑہ میں سڑک کیلئے مسمار شدہ دکانوں کا معاوضہ اور فورسز کیساتھ قبضے میں عوامی جگہوں کو خالی کرکے نادرہ آفس کا پرانا مارکیٹ کا قوم کو معاوضہ دیا جائے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم پی اے اور ایم این اے گونگے اور بہرے ہیں جوکہ مسائل سے لا علم ہیں تاہم جماعت ہی علاقے کے مسائل کی صحیح نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر بھرتیاں کی جائے جبکہ ایم پی اے اور ایم این اے اسامیوں کی خریدوفروخت میں شریک ہیں۔ انہوں نے ADR کو مستقل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں جرگہ آراکین بھی وہی روایتی جرگہ باز شامل ہیں جنہوں نے پہلے بھی عوام کو لوٹا ہے تاہم اس میں سول سوسائٹی کے لوگوں کو شامل کئے جائے۔ باڑہ پریس کلب کے پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی ضلع خیبر کے امیر رفیق آفریدی, خان ولی, سلطان اکبر, اقلیت سے سربت سنگھ و دیگر شامل تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر