بٹ خیلہ، ظالمانہ ٹیکس کے نفاذکیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

بٹ خیلہ، ظالمانہ ٹیکس کے نفاذکیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈمیں ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران کے زیراہتمام مکمل شٹرڈاؤن حکومت فوری طورپر ٹیکس کے نفاذ کاخاتمہ کرے ورنہ شٹرڈاؤن ہڑتال کے ساتھ ساتھ پہیہ جام ہڑتال کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے مالاکنڈمیں ٹیکس کے نفاذکے خلاف ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ،تھانہ،درگئی،سخاکوٹ مکمل طورپرشڑڈاؤن رہی اورتمام بازاربندرہے بٹ خیلہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیاجلسے سے انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مالاکنڈایک پسماندہ ڈویژن ہے اورہردورحکومت میں مکمل طورپرنظراندازہوگیاسیلاب زلزلہ اوردہشت گردی میں بھی متاثرہواہے اگرحکومت یہاں کے عوام کوریلیف نہیں دے سکتے توکم ازکم ٹیکس کے نفاذ سے بازرہے ورنہ ہم اپنااحتجاج پورے صوبے تک بڑھائیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ عوام شدیدمہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے اپنافیصلہ واپس نہیں لیاگیاتوائندہ کیلئے پہیہ جام ہڑتال کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم تاجربرادری کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مہم میں ہمارے ساتھ دیجئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر