پانی کے غیر قانونی کنکشنز کو رجسٹرڈ کیا جائے،ریاض خان

  پانی کے غیر قانونی کنکشنز کو رجسٹرڈ کیا جائے،ریاض خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آبنوشی ریاض خان نے ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے غیر قانونی کنکشنز کو رجسٹرڈ کیا جائے اور ہدف شدہ ریونیوکی وصولی کو آئندہ دو مہینے کے اندر اندر کو یقینی بنایا جائے اور پیش رفت سے متعلق انہیں آگاہ کیا جائے۔یہ ھدایات انہوں نے پیر کے روز پشاور میں مختلف اضلاع کی کارکردگی کے بارے میں منعقدہ بریفنگ کے دوران دیں۔ معاون خصوصی کو ضلع بنوں، کرک، کوہاٹ اور ہنگو اضلاع کی سطح پر محکمہ آبنوشی کی کارگردگی کے بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جاری سکیموں کو جلد از جلد مکمل کئے جائے تا کہ عوام کو پانی جیسی نعمت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ریاض خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکیموں میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی اور جو بھی اس کے مرتکب پایا گیا اسکے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔معاون خصوصی نے کوہاٹ کے سپرنٹنڈنٹ انجنیئر کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رحمان آباد سکیم پر کام تیز کیا جائے اور اسکی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ ریاض خان نے تمام افسران کو آگاہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور جس افسر کو بھی کرپشن اور عوام کو خدمات کی فراہمی میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اسکے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ قانونی کاموں میں تمام افسران سیاسی پریشر نہ لیں اور عوام کی خدمات دل کھول کر کریں تاکہ آبنوشی کا محکمہ پورے صوبے میں مثالی محکمہ بنے۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ آبنوشی بہرہ مند خان، چیف انجنیئر نارتھ عبد السمیع، چیف انجنیئر ساوٗتھ نعمت اللہ، سپرنٹنڈنٹ انجنئیرز بنوں، کوہاٹ، کرک اورہنگو بھی موجود تھے