عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائینگے،شکیل ایڈوکیٹ

  عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائینگے،شکیل ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)سابق صوبائی وزیرمال ممبرصوبائی اسمبلی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اخری حدت جائیں گے اورعمران خان کے ویژن کویاپہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وزارت ہمارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتاکارکن کے حثیت سے اپناخدمت سرانجام دیں گے۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہاکہ ہمارادامن صاف ہے ہم نہ وزیراعلیٰ کے خلاف ہے اورنہ پارٹی کے خلاف ہے صرف اورصرف کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہدکریں گے اورجب تک کرپشن کاخاتمہ نہیں کیاگیاہے اس وقت تک ہمارامشن جاری رہیگاانہوں نے کہاکہ ہم ائندہ کیلئے بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورعمران خان کے ہرفیصلے کولبیک کہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر