چینی کی قیمتوں میں اضافہ،29جنوری تک جواب داخل کرانے کی مہلت

چینی کی قیمتوں میں اضافہ،29جنوری تک جواب داخل کرانے کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست کا جواب داخل کرنے کے لئے وفاق اورحکومت پنجاب کو29 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے قراردیا کہ سارا معاملہ اجاری داری کا ہے،مسابقتی کمیشن کیا کررہا ہے؟چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کے روبرو درخواست گزار منیر احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ چینی مافیا بھٹو دور سے اب تک لوٹ مار کررہاہے،چینی مافیاایکسپورٹ کرکے باہرذخیرہ کرتا ہے اور پھر یہی چینی امپورٹ کرکے دوہرافائدہ اٹھارہا ہے،جہانگیرترین حکومتی جماعت کا حصہ ہیں،ان کی شوگر ملیں بھی ایکسپورٹ کررہی ہیں۔،چینی کی پیداوار ملکی ضروریات اور طلب سے بہت زیادہ ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سارا معاملہ اجاری داری کا ہے،بتایا جائے مسابقتی کمیشن کیا کررہا ہے؟عدالت نے وفاق اورپنجاب حکومت کوجواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 29جنوری تک ملتوی کردی۔
قیمت اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -