انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ہٹانے میں عدلیہ کابازوبنیں گے،عبدالصمد

انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ہٹانے میں عدلیہ کابازوبنیں گے،عبدالصمد

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں زیرالتواء فوجداری اوراینٹی کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے کے لئے پراسیکیوٹرزنے بھرپور عدالتی معاونت کی حکمت عملی طے کرلی، اس سلسلے میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد کی سربراہی میں اہم اجلاس کیمپ آفس لاہور میں منعقدہوا،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے والے تمام پراسیکیوٹرز نے شرکت کی،اجلاس میں کرپشن،دہشت گردی، قتل، ڈکیتی،فوجداری اپیلوں اور درخواستیں نمٹانے کی حکمت عملی کوحتمی شکل دی گئی، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے کہا کہ مقدمات نمٹانے اورانصاف کے راستے کی رکاوٹیں ہٹانے میں عدلیہ کابازوبنیں گے، انہوں نے کہا کہ پولیس کی تفتیش میں موجود سقم کوختم کرانے میں پراسیکیوٹرز اپناکردار اداکریں،مقدمات کے التواء کے معاملہ پر تفتیشی افسروں کی حوصلہ شکنی کی جائے،اصل حقائق، فرانزک، پوسٹمارٹم، ڈی این اے رپورٹس عدالت کے سامنے رکھی جائیں،عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے تفتیشی افسروں کے متعلق اعلیٰ حکام کو کاروائی کالکھا جائے،تفتیشی افسروں کومقدمات کا ریکارڈ بروقت عدالتوں پیش کرنے کاپابند بنایا جائے۔

بازو

مزید : صفحہ آخر