کینال روڈ پر ایک بھی درخت کاٹا گیا تو کارروائی ہو گی،لاہور ہائیکورٹ

کینال روڈ پر ایک بھی درخت کاٹا گیا تو کارروائی ہو گی،لاہور ہائیکورٹ

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے لیسکو اور پی ایچ اے سمیت تمام محکوں کو کینال روڈ لاہور پرسے درخت کاٹنے سے روک دیا،عدالت نے اس سلسلے میں دائر درخواست پر عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے قراردیا کہ اگر درخت کا ایک پتہ بھی کاٹا گیا تو کارروائی ہو گی،فاضل جج نے درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور پی ایچ اے سے جواب بھی طلب کر لیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نہر پر لیسکو کی تنصیبات کے لئے درخت کاٹے جارہے ہیں،پی ایچ اے کی منظوری کے بغیر درخت کی کٹائی نہیں کی جا سکتی،پی ایچ اے درختوں کی حفاظت اور کٹائی رکوانے کے لئے کچھ نہیں کر رہی، لاہور میں درختوں کی کٹائی خلاف اقدامات نہیں کئے جارہے، پی ایچ اے کو درختوں کی کٹائی رکوانے اور درخت کاٹنے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،درخواست میں پی ایچ اے کو درختوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

درخت،کارروائی

مزید : صفحہ آخر