اپنے ہی 3بچوں کے قتل میں ملوث گرفتار خاتون کی درخواست خارج

اپنے ہی 3بچوں کے قتل میں ملوث گرفتار خاتون کی درخواست خارج

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے پوش علاقے میں اپنے 3 بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون انیقہ رشید کی درخواست اس بنیاد پر خارج کردی کہ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے بچوں کے قتل کے وقوعہ میں ملوث ہے،خاتون کا موقف تھا کہ اس کے بچوں کو محلہ دار حسنین نے قتل کیا، اس نے حسنین کے خلاف استغاثہ دائر کیاجو ٹرائل عدالت نے خارج کردیا۔فاضل جج نے متعلقہ ریکارڈ دیکھنے کے بعد کہا کہ پولیس رپورٹ میں درخواست گزار کو ہی بچوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، عدالت میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی ٹیم کی نئی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی، اس رپورٹ میں بھی خاتون کو وقوعہ میں ملوث قراردیاگیاہے،خاتون کے وکیل نے کہا کہ انیقہ ممکن ہے پولیس رپورٹس میں گنہگار قرار دی گئی ہو لیکن وہ موقع کی گواہ بھی ہے، درخواست گزار انیقہ اپنے بچوں کو قتل نہیں کیا، فاضل جج نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

درخواست خارج

مزید : صفحہ آخر