فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائردرخواست کی جلد سماعت کیلئے رجسٹرارآفس کو ہدایات

    فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائردرخواست کی جلد سماعت کیلئے رجسٹرارآفس کو ...

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)ٹاک شومیں بوٹ دکھانے پروفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت، عدالت عالیہ نے رجسٹرارآفس کودرخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزارامن ترقی پارٹی کے چئرمین فائق شاہ نے کہاکہ معاملہ حساس اور قومی نوعیت کا ہے جلد سماعت کی جائے،فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی۔ عدالت فیصل واڈا کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہل قراریاجائے،جس پرعدالت نے رجسٹرارآفس کودرخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

جلد ہدایت

مزید : صفحہ آخر