چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بہاولپوربار کے عہدیداروں کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بہاولپوربار کے عہدیداروں کی ملاقات

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کے ساتھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور اور بہاولپور ڈویژن کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر محمد ندیم اقبال چودھری کررہے تھے، وکلاء راہنماؤں نے چیف جسٹس کو وکلاء کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات ہیں، انصاف کی جلد فراہمی کے لئے وکلاء کی بھرپور معاونت درکار ہے۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر