ہائی وے کرپشن سکینڈل،2 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ہائی وے کرپشن سکینڈل کے دو ملزموں کی ضمانت کی درخواستں درخواست خارج کردیں، عدالت عالیہ نے نیب کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش کرنے پرشوکت حسین بلوچ اور نوید مراد کی ضمانتیں مسترد کیں، شوکت حسین بلوچ اور نوید مراد کی جانب سے دسمبر 2019 ء میں رہائی کے لئے درخواستیں دائر کی گئیں،ان پر میاں چنوں اور حالہ کے مابین ڈبل روڈ کی تعمیر کے منصوبہ میں 6کروڑ روپے غبن میں ملوث ہونے کا الزام ہے،،نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹھوس شواہد کے حصول پر ملزموں کی اکتوبر 2018 ی میں گرفتاری پر عمل درآمد کیا گیا، مذکورہ کیس میں گرفتار دیگر 2 ملزموں نے پلی بارگین قانون کے تحت واپس بھی کرچکے ہیں۔
ہائی وے کرپشن