قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کا مجرم ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری

قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کا مجرم ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہود ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کے مجرم کوناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا،ملزم نذر حیات کوپولیس نے 2014 ء میں ریاض کے قتل کے الزام میں گرفتار کیاتھااور متعلقہ ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا تھا،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں ہیں،ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ملزم کو موت کی سزا سنائی،ملزم کے خلاف شہادتیں بھی موجود نہیں،عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

بری

مزید : صفحہ آخر