ایڈمنسٹریٹر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری
لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرایڈمنسٹریٹر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ جسٹس شاہد وحید نے حق نواز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے منظوری کے بعد گھر کی تعمیر شروع کی،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام نے سیاسی بنیادوں پر اس کی تعمیر رکوا دی، عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے ایڈمنسٹریٹر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بھجوا ئی تھی،جس پر ایڈمنسٹریٹر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کوئی کارروائی نہیں کی،ایڈمنسٹریٹر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹس جاری